ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس؛ ”معرکۂ حق“ کے دوران پاک بحریہ کی کارکردگی کو سراہا گیا

پاک بحریہ کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس؛ ”معرکۂ حق“ کے دوران پاک بحریہ کی کارکردگی کو سراہا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 

 چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ”معرکۂ حق“ کے دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا، اور اسے قومی سطح پر بحری دفاع کی ایک نمایاں جھلک قرار دیا۔ 

 نیول چیف نے سمندری راستوں سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے فعال اقدامات کو بھی سراہا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے بغیر پائلٹ سسٹمز کی ترقی پر زور دیا، جن میں ڈرونز، بغیر عملے کے زیرِآب اور سطحی جہاز شامل ہیں۔ ان جدید نظاموں کی مدد سے نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو گا۔

سورس : آئی ایس پی آر