ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای او بی آئی پنشنرز کی سنی گئی ،حکومت نے بڑا اضافہ کردیا

ای او بی آئی پنشنرز کی سنی گئی ،حکومت نے بڑا اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2025 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، پنشن میں اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور جہاں خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔