ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت پر بریفنگ دی,لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے 5643 پراجیکٹ میں سے 2593 مکمل,لاہور میونسپل کارپوریشن کی 3705 میں سے 2274 منصوبے مکمل,واسا لاہور کے 252میں سے 170 منصوبے مکمل کر لئے گئے۔

واسا پراجیکٹس سے منسلک 1573 منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے روڈز اور سٹریٹس کی بیوٹیفکیشن بھی کرنے کی ہدایت کی،لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کی نومبر2025ء میں تکمیل کا ہدف دے دیا گیا،فیز ٹو میں علامہ اقبال، واہگہ ،عزیز بھٹی ٹاؤن کی 146 سکیمیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کو 189 شہروں کی تعمیر ومرمت ،بحالی کے منصوبوں پر رپورٹ پیش کی گئی،زیادہ خراب حالت والے گلی محلے ،علاقوں کو پروگرام میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا،66شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب کے 66شہروں میں واٹر ٹینک،ڈرین ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے۔

  مریم نواز  کا کہنا تھا کہ  پنجاب کا کوئی شہر اب ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، پنجاب بھر کے 189 شہروں کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔