ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں وائی فائی مسلسل خراب، تعلیمی سرگرمیاں متاثر

پنجاب یونیورسٹی میں وائی فائی مسلسل خراب، تعلیمی سرگرمیاں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کے آئی ٹی سیکشن کی نااہلی کے باعث انٹرنیٹ اور وائی فائی سروسز کی خرابی معمول بن چکی ہے,جس سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ایڈمن بلاک کے افسران و ملازمین کا خراب نیٹ ورکنگ کے باعث کام متاثر ہو رہا ہے،آن لائن داخلوں، امتحانی نتائج، بھرتیاں، فیسوں کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اسناد کی تصدیق، مقامی اور بین الاقوامی جامعات سے رابطوں میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔

کئی بار درخواستوں کے باوجود شعبہ آئی ٹی مناسب انٹرنیٹ سہولت فراہم نہ کرسکا۔