ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت: پنجاب جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا  

لکی مروت: پنجاب جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لکی مروت کے علاقے وانڈا امیر میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

 واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران تیسری بار گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں خلل پیدا ہو رہا ہے بلکہ سکیورٹی کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پائپ لائن کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔