ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کالاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عملی قدم

حکومت کالاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عملی قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کالاہور کوصاف ستھرا رکھنے کیلئےعملی قدم ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےصفائی کیلئے خریدی گئی نئی گاڑیاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کر دیں۔عیدپرقربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے سمیت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے موثر اقدامات کی بھی ہدایت کر دی ۔
 تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزرا میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، یاسر ہمایوں ، مراد راس،معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ ، سیکرٹری بلدیات ، کمشنر لاہور ، ڈی جی ایل ڈی اے ، ایم ڈی واسا سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔

تقریب میں شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لئے خریدی گئی نئی گاڑیاں کمپنی   کےسی ای او رافعہ حیدر کے حوالے کی گئیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کو عیدالاضحیٰ پر لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے کا حکم دیا ۔وزیر اعلیٰ  پنجا ب  کا کہنا تھاکہ لاہور کی صفائی کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے معیاری ، مربوط اور سستا نظام تشکیل دیا ہے ، صفائی آپریشن کی وہ خود نگرانی کریں گے ۔