ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر کا ڈالر کی قدر میں بھاری اضافہ پر اظہار تشویش

لاہور چیمبر کا ڈالر کی قدر میں بھاری اضافہ پر اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید کا کہنا کہ ہے ڈالر کی قدر میں اضافے سے صنعت کیلئے مشکلات مزید بڑھیں گی درآمدی بل اور غیر ملکی قرضوں کا حجم مزید بڑھ جائے گا۔

ایوان صنعت وتجارت کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مزید بے قدری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیدران نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے صنعت کی مشکلات خطرناک حدتک بڑھا دی ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ڈی جی ایکسائز کا بڑی کمپنیوں سے ٹوکن وصول کرنے کا فیصلہ

آئے روز خام مال کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے پیدواری لاگت بڑھ رہی ہے اور برآمدی گراف گراوٹ کا شکار ہے۔ ایوان صنعت وتجارت کے عہدیدران نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم نہ ہوا تو غیر ملکی قرضوں کا حجم کئی گنا بڑھ جائے گا۔