ڈی جی ایکسائز کا بڑی کمپنیوں سے ٹوکن وصول کرنے کا فیصلہ

 ڈی جی ایکسائز کا بڑی کمپنیوں سے ٹوکن وصول کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: ڈی جی ایکسائزنے ملٹی نیشنل، نیشنل اوربڑی کمپنیوں سے انکے دفاتر سے ٹوکن وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ متعلقہ کمپنیاں رعایت سے فائدہ حاصل کریں گی۔

ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں بڑی کمپنیوں سے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔ بڑی کمپنیوں سے رواں ماہ میں انکے دفاتر سے ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ چونکہ رواں ماہ ٹوکن ٹیکس کی وصولی پر پانچ فیصد رعایت دی گئی ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:چینی نہ جاپانی، اب چلے گی گاڑی پاکستانی

اس سے ایک تو محکمہ کو ٹیکس اکٹھا ہو گا، وہیں پر متعلقہ کمپنیاں رعایت سے فائدہ حاصل کریں گی۔اس لیے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مالی سال کے شروعات میں ریکوری کا عمل تیز کیا جا سکے۔