(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر خستہ حال عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو اندرون شہر کیلئے مختص 10 کروڑ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر پڑھیں۔۔ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام، اب مفت کفن دفن کیلئے ایمبولینس ملے گی ایک فون کال پر
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے خستہ حال عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب گیلانی، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری اور ڈپٹی کمشنر انوارالحق ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو 20 جولائی تک اندرون شہر کی بوسیدہ عمارتوں کی بہتری کے لیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔اہم سیاسی شخصیت کی ضمانت منظور ، ن لیگی کارکن خوشی سے نہال
افسران نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی ۔عدالت نےافسران کوعمارتوں کی بہتری کیلئےاقدامات کرنے اور غیرقانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے موقف پیش کیا کہ وہ 5 غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کیلئے قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔