ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این ڈی ایم اے نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔ 

جاری کردہ الرٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیرمیں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ گلگت، ہنزہ، اسکردو، استور، چترال، دیر، مالم جبہ، سوات، بٹگرام، ناران، کاغان، گلیات اور مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور پونچھ میں بھی برفباری اور بارش متوقع ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن، عارضی بندش اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے، لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کا خطرہ بڑھ گیا۔ اس کے علاوہ 20 تا 23 جنوری کے دوران پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔  

ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر نہایت ضروری ہو تو گاڑی کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیر کا استعمال یقینی بنائیں ۔ شدید سرد موسم کے دوران گرم کپڑوں اور ہیٹر کا محفوظ استعمال کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔ صوبائی اداروں اور ضلعی اتنظامیہ کوپہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے پیش نظرپیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاحتی مقامات پر دستیاب وسائل بلخصوص رہائیشی مقامات کی دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے آمد رفت کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسم سے متعلق مستند معلومات کے لیے ٹی وی، ریڈیو، تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے راہنمائی لیں۔