ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کی تصویر کیسے تبدیل کریں؟ نادرا نے بتادیا

شناختی کارڈ کی تصویر کیسے تبدیل کریں؟ نادرا نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر تصویر تبدیل یا اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق اب شہری بغیر کسی رجسٹریشن سینٹر جائے خود ہی اپنی شناختی کارڈ کی تصویر اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ نادرا نے یہ معلومات سوشل میڈیا پر ایک شہری کے سوال کے جواب میں فراہم کیں، جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا شناختی کارڈ کی تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہے۔ نادرا نےاپنے جواب میں بتایا کہ صارفین اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو کر “Update Card” کے آپشن کو منتخب کریں اور شناختی کارڈ کی تصویر تبدیل کرنے کی درخواست جمع کروائیں۔

تصویر لینے سے متعلق ہدایات 
نادرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، ایپ کے ذریعے تصویر بناتے وقت درج ذیل نکات پر عمل کریں. تصویر  کھینچے کے مرحلے پر “Capture” پر کلک کریں اور فرنٹ یا بیک کیمرہ منتخب کریں۔ چہرے پر کوئی سایہ نہ ہو اور بال آنکھوں سے ہٹے ہوئے ہوں۔ چہرے کے سامنے کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو۔ سادہ سفید بیک گراونڈ ا استعمال کریں، چشمہ اتار دیں اور روشنی مناسب ہو۔ کیمرے سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ چہرہ واضح نظر آئے۔

مرد حضرات ٹوپی یا پگڑی پہن سکتے ہیں، بشرطیکہ چہرہ مکمل طور پر واضح ہو۔ خواتین حجاب کے ساتھ تصویر لے سکتی ہیں، لیکن چہرہ اور ٹھوڑی واضح نظر آنی چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ چہرہ اسکرین پر دکھائے گئے دائرے کے اندر ہو۔ جب اسکرین پر موجود دائرہ سبز ہو جائے تو تصویر مکمل ہو جاتی ہے۔ تصویر لیتے وقت پرسکون رہیں اور حرکت نہ کریں۔
نادرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر کے شہریوں کے لیے مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔