ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانےکا فیصلہ

صوبائی وزیر کھیل نے 11 سے 15 فروری تک " کھیلتا   پنجاب پنک گیمز"  کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

پنجاب: خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق  پنک گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ ہوگا جبکہ 7 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں بسنت میلہ سجے گا۔

لاہور میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے بڑے ایونٹس کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ 11 سے 15 فروری تک " کھیلتا   پنجاب پنک گیمز"  کا انعقاد ہوگا۔ 7 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں بسنت کا تہوار بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

بسنت فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کا اہتمام کیا جائے گا۔ پنجاب اسٹیڈیم میں 50 سے زائد رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے اور فیملیز کے لئے خصوصی انتظامات ہوں گے۔

انہوں نے کہا ک "کھیلتا  پنجاب پنک گیمز " میں 20 مختلف کھیلوں کو شامل کیا جائے گا جس میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 21 سال سے کم عمر لڑکیوں کے مابین انٹر ڈویژن مقابلے کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔