ویب ڈیسک: کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کے بعد اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے موبائل فون کی خصوصی ایپ کے ذریعے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک خصوصی ایپ تیار کرلی گئی ہے اور جلد ہی تجرباتی طور پر کام شروع ہو جائے گا۔ایپ کے تحت کراچی کے مجاز پولیس افسران اسے اپنے ذاتی موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ ڈیوٹی کے دوران اگر کوئی افسر کسی گاڑی کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھتا ہے تو وہ فوری طور پر ایپ کے ذریعے تصویر بنا کر ارسال کرے گا۔
حکام کے مطابق خودکار سسٹم کے ذریعے یہ تصویر ٹریفک پولیس کے ای چالاننگ افسر تک پہنچے گی، جو خلاف ورزی کا ای چالان جاری کرے گا۔ اس چالان میں اسے جاری کرنے والے ٹریفک پولیس افسر کی شناخت بھی درج ہوگی.