ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خواتین کیلئے بڑی خوشخبری

 خواتین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: دنیا کی ہر عورت خوبصورت نظر آنا چاہتی ہے اس حوالے سے خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

خواتین تو خوبصورت نظر آنے کے لیے کئی جتن کرتی ہیں، کوئی گھریلو ٹوٹکے آزماتی ہیں، تو کوئی مہنگی کاسمیٹکس کا استعمال کرتی ہیں، ایسی ہی خواتین کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے اور چار چاند لگانے کے لیے اے آئی نے دیگر شعبوں کی طرح میک اپ انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی ہے۔

امریکا کی ایک کمپنی نے ایسی برانڈ متعارف کرائی ہے جس میں اب خواتین کے ناخنوں کا بدلتا رنگ ان کے حسن میں مزید اضافہ کر دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی ’آئی پالش‘ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید نیل پالش کِٹ متعارف کرائی ہے جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس نئی کِٹ کے ذریعے اب دن کی دعوت ہو یا شام کی پارٹی۔ تقریب کی مناسبت سے ناخنوں کا رنگ منتخب کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ نیلا، سرخ یا کوئی بولڈ شیڈ، سب کچھ فوری طور پر ممکن ہے، وہ بھی نیل پالش ریمور کے جھنجھٹ یا خشک ہونے کا انتظار کیے بغیر۔

کمپنی کے مطابق یہ پریس آن ایکریلک ناخن ایک اسمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں، جنہیں 400 سے زائد رنگوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس منفرد ٹیکنالوجی میں ناخنوں کو ایک خاص ’میجک وینڈ‘ میں رکھا جاتا ہے، جہاں چند لمحوں کے اندر رنگ بدلتا ہوا نظر آتا ہے۔ صارف اپنی پسند کے مطابق اس رنگ کو منٹوں، گھنٹوں یا کئی دنوں تک برقرار رکھ سکتا ہے اور جب دل چاہے دوبارہ نیا رنگ منتخب کر سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس کِٹ میں تمام ضروری اشیا شامل ہیں، جن میں مختلف سائز کے پریس آن ناخن، جادوئی وینڈ، بونڈنگ گلو، تیزی سے خشک ہونے والی ٹاپ کوٹ اور ناخنوں کی تیاری کے بنیادی آلات جیسے کیوٹیکل پشر، بفر اور وائپ شامل ہیں۔

’آئی پالش‘ کا دعویٰ ہے کہ یہ ناخن زہریلے مواد سے پاک ہیں اور روزمرہ استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ جو افراد وائرلیس الیکٹرانک آلات استعمال کرتے ہیں، پیس میکر رکھتے ہیں یا جلد کی حساسیت کا شکار ہیں، وہ استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

یہ جدید اے آئی نیل پالش کِٹ 95 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ اضافی ناخنوں کے سیٹ کی قیمت 6 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یعنی پاکستانی کرنسی میں یہ دونوں اشیا صرف 28 ہزار میں مل سکتی ہیں۔