ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کویت جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویت جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے نئے قوانین نافذ کرتے ہوئے ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ متعارف کرا دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) نے اس نئے پرمٹ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد نظام کو مؤثر بنانا اور آجر و ملازم دونوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ کے ذریعے غیر ملکی ورکرز ایک مقررہ مدت کے دوران بار بار کویت سے باہر جا سکیں گے اور انہیں ہر بار سنگل ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے وقت اور انتظامی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

کویتی حکومت عوامی خدمات کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کر رہی ہے اور یہ اقدام بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

پبلک اتھارٹی فار مین پاور کے مطابق ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ مخصوص مدت کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کے لیے درخواست آن لائن اشل (Ashal) پورٹل کے ذریعے دی جا سکے گی، جہاں درخواست دہندہ اپنی مطلوبہ پرمٹ کی کیٹیگری منتخب کر سکتا ہے۔ اس نئے نظام سے کویت میں مقیم غیر ملکی کارکنوں کے لیے سفری معاملات مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔