ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں تاریخی کریک ڈاؤن؛ 47 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ہو گئے  

آسٹریلیا میں تاریخی کریک ڈاؤن؛ 47 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ہو گئے  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے 47 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنا پڑ گئے۔ بعض بچوں نے پابندی توڑنے کیلئے وی پی این اور متبادل ایپس استعمال کرنے کا راستہ نکال لیا۔

 آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر  بچوں کے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے  پر پابندی  10 دسمبر 2025 کو نافذ ہو گئی تھی۔ اس پابندی کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی پابند کیا گیا کہ وہ آسٹریلین بچوں کی عمر  16 سال سے کم ہے ان کے اکاؤنٹ نہ بنائین ورنہ انہیں سخت تادیبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پرے گا۔ اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد شوشل میڈیا کمپنیوں کو آسٹریلیا میں اپنا باقی ماندہ کاروبار بچانے کے لئے 16 سال اور اس سے کم عمر کے سب بچوں کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئے۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ  سوشل میڈیا کمپنیوں نے نوجوانوں (بچوں) کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے۔ 

 کینبرا سے آسٹریلین حکام کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں سے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی  کی وائلیشن کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر پچاس لاکھ آسٹریلین ڈالر تک جرمانہ مقرر کیا گیا۔

 ٹارگٹڈ پلیٹ فارمز جن کا بچوں کے لئے استعمال بند ہو گیا

 آسٹریلین پارلیمنٹ کی منظوری سے نافذ ہونے والے قانون کی ابتدائی فہرست میں فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، ایکس، ریڈڈیٹ، تھریڈز، ٹویچ اور کِک شامل ہیں، ان پلیٹ فارمز پر بچوں کا اکاؤنٹ بنانا منع ہے۔

 بچوں کے لئے اب تک دستیاب ایپس

 آسٹریلین بچے اب سوشل میدیا استعمال نہیں کر سکتے لیکن انہیں گیمنگ ایپس  کے ذریعہ گیمیں کھیلنے کی اجازت ہے اور  میسجنگ ایپس (جیسے، WhatsApp، Facebook میسنجر، میسنجر کڈز) کے ذریعہ اپنے دوستوں، عزیزوں سے بات چیت کرنے کی اجازت ہے۔ گیمنگ پلیٹ فارمز (Roblox، Discord)، اور تعلیمی/صحت کے ٹول (Google Classroom, YouTube Kids, Kids Helpline) بھی  فی الحال حکومت کی نافذ کردہ پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

 ذمہ داری اور سزائیں

  اس قانون کی وائلیشن کرنے والے بچوں یا والدین کے لیے کوئی جرمانہ نہیں ہے۔ ذمہ داری مکمل طور پر ٹیک کمپنیوں پر ہے، جنہیں A$49.5 ملین تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر وہ نابالغوں تک رسائی کو روکنے کے لیے "معقول اقدامات" کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔
اب سوشل پلیٹ فارم ہر آسٹریلین یوزر کے چہرے کی عمر کا تخمینہ (ویڈیو سیلفیز کے ذریعے)، عمر کا اندازہ (صارف کے رویے کے اشاروں کا تجزیہ) اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ID چیک جیسے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔
حالیہ اپ ڈیٹس (جنوری 2026)
بڑے پیمانے پر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیئے گئے۔  پابندی کے آغاز کے بعد سے، اکیلے میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز میں تقریباً 550,000 اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ تمام پلیٹ فارمز پر کل 4.7 ملین غیر فعال اکاؤنٹس ابتدائی حکومتی اندازوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

 قانونی چیلنجز

 اس دوران سوشل پلیت فارم ریڈڈٹ Reddit نے  آسٹریلین پارلیمنت کے قانون کو آسٹریلیا کی ہائی کورٹ میں  چیلنج  کیا ہے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ پابندی غیر موثر ہے اور غیر آئینی طور پر سیاسی بحث کو محدود کرتی ہے۔ ڈیجیٹل فریڈم پروجیکٹ کے تعاون سے دو نوعمروں نے بھی ہائی کورٹ میں اس قانون کو  چیلنج کیا ہے۔

 ٹین ورک آراؤنڈز

  رپورٹس بتاتی ہیں کہ آسٹریلیا میں بہت سے بچے  VPNs کا استعمال کرتے ہوئے  اپنی حکومت (اور والدین کی بھی) لگائی ہوئی پابندی کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اپمنی عمر کے متعلق کمپنیوں کو جھوٹ بتا رہے ہیں اور  اس کے ساتھ بہت سے بچے اب  پابندی سے بچی ہوئی  Lemon8 اور Yope جیسی متبادل ایپس کا استعمال کر رہے ہیں، اس پابندی نے آسٹریلیا میں وی پی این اور بعض متبادل ایپس کے  ڈاؤن لوڈز میں اضافہ  کر دیا ہے۔
مستقبل میں توسیع: ای سیفٹی کمشنر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بچے بڑی تعداد میں اس وقت مستثنیٰ ایپس کی طرف ہجرت کرتے ہیں، تو ان پلیٹ فارمز کو محدود فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔