پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست خارج

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست خارج
کیپشن: Zulfi Bukhari, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء رہنماء ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی اور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کا ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے  شہری تنویر احمد خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے ذلفی بخاری کے حلقہ این اے 50 کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا،

 جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست کی بھی سماعت کی۔ 

 عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی۔