وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں، جہانگیر ترین

وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں، جہانگیر ترین
کیپشن: Jahangir Tareen, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ 
جہانگیر ترین نے سابق تحصیل ناظم سید اصغر شاہ گیلانی سے ملاقات کی، امیدوار برائے حلقہ پی پی 228 نذیر خان بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔ جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ 
 جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لودھراں کے لوگوں نے مجھے پناہ عزت دی ہے۔ میرا فرض ہے کہ یہاں کے عوام کی خدمت کے ذریعے ان کا قرض چکاؤں، انشاء اللہ لوگوں کو پتہ چلے گا کہ ہم نے اپنا ووٹ صحیح جگہ دیا ہے , میری عمر کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھ گیا ہے، عوام نے کامیاب کیا تو پورے پاکستان میں ترقی یافتہ لودھراں کا نام ہوگا، 
میں نے نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ 10/12 سال ایک جماعت کے لئے دن رات کام کیا، مگر جب وہ لیڈر صاحب وزیر اعظم بنے تو سب کچھ بدل گیا ، وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھتے ہی لوگوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے ، وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں، لوگ عوام کو بھی بھول جاتے ہیں جو عوام انہیں وزیر اعظم بناتی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پرانی باتیں چھوڑ کر میں نئی باتیں کروں گا ، جو ہوگیا گزر گیا، اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے , اب ہمیں ملک کا سوچنا ہے، پاکستان ترقی کریگا تو لودھراں اور عوام ترقی کریں گے ، ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے ، ملک کی معیشت مظبوط ، نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہوگی، دنیا میں پاکستان کی عزت ہونی چاہیے، ہمیں ملک کے لئے سوچنا ہوگا۔