محسن سپیڈ  نے تھانہ بدل ڈالا، ون فائیو پر شکایت، تحریری درخواست کے بغیر ایف آئی آر بنے گی

 محسن سپیڈ  نے تھانہ بدل ڈالا، ون فائیو پر شکایت، تحریری درخواست کے بغیر ایف آئی آر بنے گی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: تھانہ کلچرمیں تبدیلی کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب نےانقلابی اقدام کر دیا۔ اب ون فائیو پر کی جانے والی شکایت ای ٹیگ نمر کے ذریعہ شکایات مینیجمنٹ سسٹم میں درج ہو جائے گی، شکایت کرنے والے شہری کو تفصیل بتانے کے لئے تھانے جانا پڑے گا لیکن کوئی تحریری درخواست نہیں دینا پڑے گی، شکایت درست ہوئی تو از خود مقدمہ درج ہو جائے گا۔  اب ایسے مقدمات درج کروانے کےلئے درخواست کی شرط ختم کردی گئی۔

 سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب پولیس کی  ہیلپ لائن ون فائیو پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا،کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کرلیا جائےگا۔

 حکام کے مطابق کالر تھانے میں جاکرمتعلقہ تمام تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائےگا اور کالر کا متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کرےگا،کالرکی درست شکایت پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگا اور  غیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کردےگا۔

 سیف سٹیز حکام کا کہناہے کہ ون فائیو کی کال پرای ٹیگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم  ہوں گی اور شہریوں کی مقدمات کے عدم اندراج کی شکایت کا ازالہ ہوسکے۔

 حکام کے مطابق  آئی جی پنجاب کے حکم پر ایم ڈی سیف سٹیز کی جانب ابتدائی طورپرپنجاب بھر میں ون فائیو کی کالز پر ای ٹیگنگ کا پراسس شروع کردیا گیا۔