کئی امریکی ریاستوں میں  شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور

   کئی امریکی ریاستوں میں  شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر ہے جب کہ  مختلف مقامات پر حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریباً 10 ہزار پروازیں منسوخ یا التوا کا شکار ہوچکی ہیں، پچھلے تین روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں 4 اموات ہوئی ہیں جہاں 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔ 

 ریاست یوٹاہ  میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور اس ریاست میں 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔، اس کے علاوہ ریاست واؤمنگ میں برف کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔