سٹی42:الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کی جائے گی۔
عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف اس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ دونوں کیسز کی سماعت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کل کی جائے گی۔عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز پر شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔