پرویز الٰہی کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، الیکٹورل کالج کا اعتماد کا اظہار  

Pervaiz elahi,Cm Punjab,City42
کیپشن: Chaudhary Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں مسلم لیگ قائداعظم کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدیدار شریک ہوئے۔

اجلاس میں چودھری وجاہت حسین، حسین الٰہی ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان نے شرکت کی، اجلاس میں شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ یوسف، ساجد احمد خان بھٹی، ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق، میاں عمران مسعود، باسمہ چودھری، خدیجہ فاروقی سمیت خرم منور منج اور ایاز خان نیازی بھی شریک ہوئے۔

 اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ،شرکانے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ،اجلاس کے شرکا نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورمشاورتی عمل کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہواتمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے، اجلاس میں بھی فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے ،چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گی ،مسلم لیگی عہدیدار نے کہاکہ پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں،چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کے مثالی اتحاد نے صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ڈیلیور کیا ہے۔