(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔
منسوخ شدہ پرائز بانڈز کے حامل شہری اپنے بانڈز کو 30جون 2023 تک تبدیل کرو ا سکتے ہیں، 7 ہزار 500روپے والا بانڈ، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت والے بانڈز کی واپسی کی معیاد میں توسیع کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے 40 ہزاروالے انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔