بجلی بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

بجلی بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کا معاملہ، فلور ملز سے بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شیخ برادرز فلور ملز کی جانب سے جان محمد چودھری اور وسیم جان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی 2019ء سے فلور ملز کو جنرل سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے رکھا ہے، لیسکو نے درخواستگزار کے دسمبر2020ء کے بجلی کے بل میں 5 لاکھ 61 ہزار روپے کا غیر قانونی جی ایس ٹی عائد کیا، لیسکو کا بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی خلاف ورزی ہے۔ 

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی کی وصولی فوری طور پر روکی جائے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ لیسکو کا بجلی کے بلوں میں وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔

علاو ہ ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،  درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، اس کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

رخواستگزار کے مطابق پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 سے متصادم ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی مناسبت سے قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer