نور بخاری نے اپنے شوہرکوبہترین آدمی قرار دیدیا

نور بخاری نے اپنے شوہرکوبہترین آدمی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری کو دنیا کا بہترین آدمی قرار دے دیا۔

   نور بخاری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک صارف نے نور بخاری سے ان کے شوہر کے بارے میں سوال کیا۔

صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ اور ان کا تعلق کس شعبے سے ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ میرے شوہر کا نام عون چودھری ہے اور وہ ایک سیاستدان ہیں۔ ایک اور صارف نے اپنے سوال میں کہا کہ آپ اپنے شوہر کے بارے میں کچھ بتائیں کیونکہ ہم نے کبھی آپ دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا۔

 صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے انسٹا اسٹوری میں عون چودھری اور اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی۔ نور بخاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف کو جواب دیا کہ میرے شوہر میرے ہیرو ہیں۔ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ عون چودھری دنیا کے سب سے بہترین آدمی ہیں۔ واضح رہے کہ عون چودھری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer