(ندیم خالد) پنجاب اسمبلی کے باہر آلو آلو ہو گئے۔ کسانوں کا آلو کی قیمت میں کمی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری، مظاہرین نے چیئرنگ کراس پر آلو کی بوریا الٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں سے آئے آلو کے کاشتکار مال روڈ پر اپنے مطالبات کی منظوری کل سے سراپا احتجاج ہے، انہوں نے سرد رات بھی مال روڈ پر گزاری جبکہ متعدد گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی کسی حکومتی نمائندے نے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا۔ کسانوں نے کئی من آلو بھی سڑک پر گرا کر جلا ڈالے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب اسمبلی میں اجلاس کیلئے آنے والے اراکین کا داخلہ روک دیں گے۔
کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ دیگر اجناس کی طرح آلو کی فصل پر سبسڈی دی جائے۔ بجلی، پانی اور کھاد کے ریٹ بھی کم کیے جائیں۔