ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی، ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں جہاں وہ کشمیر پوائنٹ پر اپنی نجی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جبکہ نواز شریف پہلے ہی گزشتہ روز سے مری میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کل گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ میں مری ڈویلپمنٹ سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی شرکت کے لیے مری پہنچیں گے۔

 وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،دورانِ سفر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پھری کے مقام پر ایک ریسٹورنٹ پر مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے خود خالص  دودھ سے3 کپ کافی تیار کی جبکہ 8 کپ چائے بھی بنوائی،کافی وزیر اعلیٰ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو نے نوش کی۔

  اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریسٹورنٹ کی صفائی ستھرائی اور چائے کے معیار کی تعریف کی اور وہاں موجود سیاحوں سے ملاقات بھی کی۔ یاد رہے کہ ریسٹورنٹ پر اس سے قبل آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان بھی متعدد مرتبہ قیام کر چکے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسٹورنٹ کا پانچ ہزار روپے کا بل بھی ادا کیا۔