ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای میں‌ شعبان کے اختتام کا چاند نظر آگیا، تصاویر جاری

یو اے ای میں‌ شعبان کے اختتام کا چاند نظر آگیا، تصاویر جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر نے ابو ظہبی میں دیکھے گئے شعبان کے اختتام کے چاند کی تصاویر جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شعبان کے اختتام کا چاند ابو ظہبی میں نظر آ گیا۔

انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر نے ابو ظہبی میں دیکھے گئے شعبان کے اختتام کے چاند کی تصاویر جاری کر دیں، یہ تصویر ختم فلکیاتی ابزرویٹری نے لی ہے۔

یو اے ای کونسل برائے فتویٰ نے شہریوں سے کل یعنی نگل سترہ فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

چاند کی رویت سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ابو ظہبی میں شام چھ بجے منعقد ہوگا، جہاں آبزرویٹری سے موصولہ اطلاعات اور عوامی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اسی دوران سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی اپنے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شعبان 1447 ہجری کے 29 ویں دن شام کے وقت رمضان کا ہلال دیکھیں۔

 
 
 

Ansa Awais

Content Writer