سٹی 42: این ڈی ایم اے نے 2026 کے دوران ممکنہ آفات سے نمٹنے کی پیشگی اورموئثر تیاری کے لیے فلاحی اداروں کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کانفرنس کی مشترکہ صدارت چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعا م حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے علاقائی و فلاحی کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے کی۔کانفرنس میں وفاقی وزارتوں، اقوام متحدہ کے اداروں، بین الاقوامی و قومی این جی اوز اور فلاحی اداروں نے شرکت کی
این ڈی ایم اے نے اقوام متحدہ پاکستان کے تعاون سے پاکستان کودرپیش ممکنہ موسمی خطرات کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کا ممکنہ خطرات اور آفات کے حوالے سے کیلنڈر تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی اداروں کو اقدامات کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرے گا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ممکنہ خطرات کی بر وقت تشخیص تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری اور اقدامات کے حوالے سے منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گی ۔ این ڈی ایم اے نے عالمی سطح پر آفات کے حوالے سے پیشگی آگاہی کے لیے گلوبل ڈیزاسٹر ارلی وارننگز موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کر دی۔یہ موبائل ایپلیکیشن عالمی سطح پر ابتدائی انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنائے گی اور سرحدوں سے ماورا معلومات تک رسائی فراہم کرے گی۔عالمی آفات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن عالمی سطح پر جاری فلاحی اقدامات میں معاو ن ثابت ہو گی
تمام متعلقہ اداروں اور شراکاء کی جانب سے آفات سے نمٹنے کی مربوط تیاری اور ردعمل کے لیے جامع مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔ کانفرنس کے دوران شرکاء کو این ڈی ایم اے کی جانب سے تیار کردہ 2026 کے دوران پاکستان اور دنیا بھر کو درپیش آفات پرمبنی رپورٹ پرجامع بریفنگ دی گئی ۔
این ڈی ایم اے نے کہا این ای او سی قومی اور عالمی سطح پرحالات و واقعات کی مسلسل نگرانی کرتے ممکنہ آفات و خطرات کی تشخیص یقینی بنا رہا ہےاین ای او سی عوامی تحفظ و تیاری کے لیے باقاعدہ الرٹس اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے راہنمائی بھی جاری کر رہا ہے۔
