ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی سری لنکا کے سیکرٹری دفاع ائر وائس مارشل( ر)سمپاتھا تھویا کونتھا سے ملاقات

محسن نقوی کی سری لنکا کے سیکرٹری دفاع ائر وائس مارشل( ر)سمپاتھا تھویا کونتھا سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سری لنکا کے سیکرٹری دفاع ائر وائس مارشل( ر)سمپاتھا تھویا کونتھا سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاک سری لنکا سکیورٹی تعاون اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں پاک سری لنکا سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

سری لنکن سیکرٹری دفاع نے کہا کہ سری لنکا بھی دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سری لنکا حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سپورٹ پر ہم پاکستان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے سکیورٹی تعلقات ہر دور میں مستحکم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔