ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ:  ذہنی  دباؤ میں مبتلا شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع

برطانیہ:  ذہنی  دباؤ میں مبتلا شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:برطانیہ میں ایک پریشان حال شخص ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا  کہ یہ واقعہ برگ ہاؤس، ویسٹ یارکشائر میں پیش آیا، جہاں مذکورہ شخص، جو مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا، شہر کے مرکز میں واقع سینسبری کے قریب بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا،واقعے کے اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح 9 بج کر 15 منٹ پر برِگ ہاؤس مرینا کے قریب واقع بجلی کے کھمبے مذکورہ شخص چڑھ گیا، جس کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز طلب کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص چند گھنٹوں کے بعد خود نیچے اتر آیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے باعث قریبی علاقوں کے تقریباً 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔