ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر میں فائبرآپٹک نیٹ ورک تیزی سےپھیلانےکافیصلہ

لاہور سمیت صوبہ بھر میں فائبرآپٹک نیٹ ورک تیزی سےپھیلانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں فائبرآپٹک نیٹ ورک کی توسیع کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں فکسڈ لائن آپریٹرز پر رائٹ آف وے فیس ختم کرنے کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز سستی اور آسان دستیاب ہوں۔

حکومت کی کابینہ سے منظوری کے بعد آپٹک فائبر کیبل بچھانے پر چارجز ختم کر دیے جائیں گے، جس سے فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ڈیجیٹل سروسز، ای گورننس اور آن لائن تعلیمی پروگرامز کو فروغ ملے گا۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سفارشات کے مطابق، رائٹ آف وے فیس کے خاتمے سے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل خلیج کم کرنے میں مدد ملے گی اور تیز رفتار انٹرنیٹ سہولیات زیادہ افراد تک پہنچ سکیں گی۔ اس اقدام سے پنجاب میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ کے خواب کو عملی شکل دینے میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔