قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب نے انڈر گراونڈ پارکنگ کے لیے مختص بجٹ جاری کر دیا ہے، جسے آن لائن بھی کر دیا گیا ہے۔
ناصر باغ انڈر گراونڈ پارکنگ کے لیے 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ٹولنٹن مارکیٹ کی انڈر گراونڈ پارکنگ کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دہلی گیٹ سے اکبری گیٹ کی تاریخی بحالی کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام فنڈز کا بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے تاکہ منصوبوں کی شفاف اور بروقت عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔