سٹی42:شہر کا مطلع صاف ہے اور سورج نے اپنی کرنیں بکھیرنا شروع کر دی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 جبکہ کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے موسم خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ کل بھی شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
شہرمیں فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 250 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی موسم اور بارش کے امکان کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔
کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، ڑوب، زیارت، بارکھان، سبی اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ساحلی علاقوں کی صورتحال بھی سنگین ہے، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بھی طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں۔
درجہ حرارت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے: کوئٹہ میں کم از کم 3، زیارت میں 2، ژوب میں 5، سبی میں 13 اور تربت میں 15 ڈگری ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
گوادر اور جیوانی میں کم از کم درجہ حرارت 13 اور 15 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور کم درجہ حرارت کے اثرات فصلوں، گھروں اور ٹرانسپورٹ پر پڑ سکتے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
شہریوں کو چاہیے کہ موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور ضرورت نہ ہونے پر سفر مؤخر کریں۔