سٹی42 : لاہور پولیس میں تبادلوں کا بھونچال آ گیا، گیارہ انویسٹی گیشن انچارج تبدیل ہو گئے، دس ایس ایچ او اور دو چوکیوں کے انچارج بھی بدل گئے۔11 انویسٹی گیشن انچارجوں کے تبادلے کے احکامات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جاری کئے جبکہ 10 ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا حکم ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے جاری کیا۔ آج ہی پنجاب پولیس میں پانچ سینئیر افسروں کو ڈی آئی جی کی پوسٹیں بھی ملی ہیں۔
لاہور پولیس کے ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی فیصل کامران نے لاہور پولیس کے 10 ایس ایچ اوز اور 2 چوکی انچارجز کے تقرر و تبادلے کے احکامات احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سب انسپکٹر محمد ندیم ایس ایچ او سول لائنز، سب انسپکٹر محمد اسد اقبال ایس ایچ او سندر، سب انسپکٹر داؤد خالد کو ایس ایچ او ستوکتلہ تعینات کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر لیاقت علی کو جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار بھٹی کو بھی جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جنرل ڈیوٹی گرین ٹاؤن سے سب انسپکٹر افضال رؤف کو ایس ایچ او فیصل ٹاؤن بنا دیا گیا ہے۔
جنرل ڈیوٹی غالب مارکیٹ سے سب انسپکٹر خرم شہزاد کوایس ایچ او ڈیفنس اے تھانہ لگا دیا گیا ہے۔
انسپکٹر محمد رضا کو ایس ایچ او ڈیفنس سی مقرر کیا گیا ہے۔
انچارج چوکی جوزف کالونی سب انسپکٹر علی حسن کو ایس ایچ او ڈیفنس بی بنا دیا گیا ہے۔
انچارج چوکی جیا بگا سب انسپکٹر عمران نواز کو ایس ایچ او برکی تعینات کر دیا گیا ہے ۔
ٹاؤن شپ سے سب انسپکٹر امیش علی کو انچارج چوکی جیا بگا کی پوسٹ پر بھیج دیا گیا ہے۔
بیٹ آفیسر ہنجروال کی پوسٹ پر کام کر رہے سب انسپکٹر محمد اعظم کو انچارج چوکی جوزف کالونی تعینات کر دیا گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فی الفور رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن افسروں کے تبادلے
ڈی آئی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے انسپکٹر عمران پاشا ہیڈکوارٹرز سے انچارج سندر ، سب انسپکٹر آصف علی شفیق آباد سے انچارج انارکلی اورانسپکٹر عرفان سعید انچارج انارکلی سے ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا۔۔سب انسپکٹر علی رضا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج بادامی باغ اورسب انسپکٹر رضوان عطا بادامی باغ سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا۔
انسپکٹر جاوید حسین ہیڈ کوارٹر سے انچارج لیاقت آباد ،سب انسپکٹر خادم علی لیاقت آباد سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹراورانسپکٹر محمد انور انچارج سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا ۔
سب انسپکٹر شاہد محمود ہیڈ کوارٹر سے انچارج گلشن راوی اورانسپکٹر نذیر احمد گلشن راوی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرکر دیا گیا۔
سب انسپکٹر گوہر اقبال انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار تعینات ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تمام افسروں کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کر نے کی ہدایت کی ہے۔