ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھو ہار ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال،دیر ، سوات ، کوہستان، بٹگرام اورگردونواح میں گر ج چمک اور ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، خضدار، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین، چا غی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔