جعفر زکوڑی : جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل صادق نور کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔
شہید کانسٹیبل صادق نور کی نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ محمد طاہر خان، ڈی پی او اصف بہادر سمیت عسکری قیادت نے شرکت کی ۔
ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان/ بزدل دہشتگردوں کا پولیس جوانوں نے ہمیشہ مقابلہ کیاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ شکئی پولیس اسٹیشن حملے میں دہشتگردوں نے مسعود ایریا سے حملہ کیا تھا ۔