ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بلاول بھٹو زرداری  

ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بلاول بھٹو زرداری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پاکستان نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی اور اب بھی دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فوج، پارلیمنٹ یا عدلیہ ہو یہ سب پاکستان کے ہی ادارے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہوں، اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔