اویس کیانی: حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھادیا۔ گزشتہ سال جون سے نو ماہ کے دوران اب تک12ویں بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 15جون2021 سےاب تک پٹرولیم مصنوعات 51 روپے 30 پیسے تک مہنگی ہو چکی ہیں۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 43 روپے 39 پیسے مہنگا کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 46 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 46 روپے 32 پیسے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت سب سے زیادہ 51 روپے 30 پیسے بڑھائی گئیں۔