ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ہمارا ہر قدم پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے پر ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں، سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے یورپی یونین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ان تعلقات میں بہتری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا، جی ایس پی پلس کے حوالے سے پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ کہا کہ پاکستان میں بلاامتیاز سب شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ہماری توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کی بے پناہ گنجائش ہے۔ 

عثمان بزدار نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے ان سیکٹرز میں ٹیکنالوجی کی فراہمی کا خیرمقدم کریں گے۔ معاشرے سے انتہا پسندانہ رجحانات کے خاتمے کیلئے نظریاتی وفکری محاذ پر بھی انقلابی اقدامات کئے ہیں، ہر قدم پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کی جانب اٹھ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ او راقبالؒ نے دیکھا تھا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحمل، برداشت، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے۔ 

سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے مثبت پیشرفت کی ہے۔ پنجاب حکومت کیساتھ واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔