سٹی42: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کارکن کے سوال پر تلخ ہوگئے۔ سلمان اکرم راجا "حقیقت پسند" بن گئے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے اس سے الٹا سوال کیا، ’’’کیا آپ سمجھتے ہیں بیس تیس ہزار لوگ 78 سال سے کھڑے نظام کو گرا سکتے ہیں‘‘۔ہم قوم کو آواز دے رہے ہیں۔ہم ایک دوسرے دن کا شعبدہ نہیں کرنا چاہتے ،اسکے بعد لوگ مرے پڑے ہوں۔ہم ہوش مندی سے کام کریں گے، دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا، "جن لوگوں کو بانی نے اختیار دیا ہے وہ آپ سے بہتر تاریخ کو سمجھتے ہیں۔", "ہمیں بانی کی رہائی کیلئے لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔",آپ اگر کوئی انتہائی اقدام کریں گے وہ صرف بے وقوفی ہوگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App