ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، 4 افراد زخمی

سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوشہرہ کے ایک سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی ۔

ڈی ایس پی نوشہرہ جواد خان کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ چاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ لگنے سے اسٹیشن میں 2 کاریں، 2 موٹر سائیکلیں اور 1 رکشہ بھی جل گیا۔ڈی ایس پی نوشہرہ جواد خان نے بتایا ہے کہ آگ نے سی این جی اسٹیشن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً 1 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔