سٹی 42:موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابقموٹروے ایم 3 درخانہ سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ۔ موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند ہے ۔
موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔
روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔
غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں
رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں