ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جس کے سامنےامیر ترین انسان غریب لگتے ہیں، اس کی دولت میں مزید کتنا اضافہ ہوگیا؟

Elone musk, Net Worth, TESLa, Space X, X, Forbs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دولت کی دیوی اس پر ایسے فریفتہ ہوئی کہ دو ماہ میں ہی اسے دنیا کے امیر ترین انسان کے درجہ سے کچھ اور اوپر اٹھا کر امیر ترین انسان کی نئی تشریح کر دی جو اس سے پہلے انسانی سماج نے کبھی دیکھی نہ سنی۔اب وہ ایسا امیر ترین انسان ہے جس کے پاس 677 ارب ڈالر ہیں اور جو اپنے پیچھے آنے والے دوسرے امیر ترین انسان سے اتنا آگے ہے کہ دوسرا امیر ترین انسان اس کے سامنے "غریب" دکھائی دیتا ہے۔

آج کی دنیا میں مسک کے بعد دوسرے نمبر پر امیر ترین شخص گوگل/الفابیٹ کے شریک بانی لیری پیج ہیں، جن کی دولت کی مجموعی مالیت تقریباً 252 بلین ڈالر ہے۔ یہ ایلون مسک کی دولت سے آدھی بھی نہیں۔ دنیا کے باقی امیر ترین لوگ لیری پیج سے بھی پیچھے ہیں۔

ایلون مسک کی سپیس ٹیکنالوجی کمپنی بظاہر کچھ ایسا نہیں کرتی جس سے بنی نوع انسان کو کچھ فائدہ ہو لیکن اس کی ورتھ مسلسل بڑھ رہی ہے اور سٹاک ایکسچینج میں سپیس ایکس کے شئیرز کی مالیت بڑھنے سے دنیا کا امیر ترین ایلون مسک کچھ اور امیر ہو گیا۔ دو ماہ پہلے اس کے پانچ  سو بلین ڈالر دولت رکھنے کا سنگِ میل عبور کیا تھا، صرف دو ہی ماہ میں وہ چھ سو بلین ڈالر ملکیت کا سنگ میل بھی عبور کر گیا اور اب اس سے بھی بہت آگے سات سو بلین ڈالر  ورتھ کے سنگِ میل کی طرف جا رہا ہے۔

مسک نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، دولت میں دوسرے امیر ترین شخص سے 36.32 لاکھ کروڑ روپئے آگے
مسک کی دولت میں یہ نمایاں اضافہ بنیادی طور پر ان کی پرائیویٹ راکٹ کمپنی سپیس ایکس کی قدر میں تیزی سے اچھال کی وجہ سے ہوا ہے۔ مسک کے پاس سپیس ایکس میں تقریباً 42 فیصد حصہ ہے۔ 
 
سٹار لنک، سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کل پیر 15 دسمبر کو تاریخ  کا پہلا انسان شخص بن گئے جس کی مجموعی مالیت 600 بلین ڈالر یعنی 54.49 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہو گئی۔ فوربس کے مطابق 15 دسمبر کی دو پہر تک مسک کی مجموعی مالیت تقریباً 677 بلین ڈالر یعنی 61.47 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی۔ دنیا میں آج تک کوئی اتنا امیر نہیں رہا۔
ایلون مسک کی دولت میں یہ نمایاں اضافہ بنیادی طور پر ان کی پرائیویٹ راکٹ کمپنی سپیس ایکس کی قدر میں تیزی سے اچھال کی وجہ سے ہوا ہے۔ سپیس ایکس کی حالیہ ٹینڈر پیشکش میں کمپنی کی مالیت 800 بلین بتائی گئی جو اگست میں 400 بلین ڈالرتھی۔ مسک کے پاس سپیس ایکس میں تقریباً 42 فیصد حصہ ہے جس سے ان کی دولت میں 168 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر 2025 میں مسک 500 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے شخص بن گئے تھے۔ اب دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں مسک کی دولت میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ سپیس ایکس 2026 میں آئی پی او لانے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس سے مسک کی دولت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
مسک کے پاس ٹیسلا میں تقریباً 12 فیصد حصہ ہے جس کی مالیت تقریباً 197 بلین ڈالر ہے۔ اس سال ٹیسلا کے شیئر میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے خواہ فروخت میں معمولی گراوٹ آئی ہو۔ پیر کو شیئر میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ مسک نے بتایا کہ کمپنی روبوٹیکسی کا تجربہ کررہی جس میں آگے کی سیٹ پر سیفٹی مانیٹر نہیں رکھا جارہا ہے۔


یہ جاننا اہم ہے کہ مسک صرف دولتمند ہی نہیں بلکہ سب سے زیادہ تنخواہ پانے والا منتظم بھی ہے۔  نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے مسک کے لیے 1 ٹریلین ڈالر پے پیکج منظورکیا تھا جو تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ پے پیکج ہے۔ اس سے کمپنی کو اے آئی اور روبوٹکس میں بڑا کھلاڑی بنانے کی حمایت حاصل ہوئی۔ مسک کی مصنوعی ذہانت کمپنی اے آئی ایکس، 15 بلین ڈالر کی نئی فنڈنگ ​اکٹھا کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، جس کے نتیجہ میں کمپنی کی قیمت 230 بلین ڈالر ہو سکتی ہے حالانکہ  مسک کی ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس اے آئی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مجموعی طور پر مسک کی دولت میں تیز اضافہ ان کی کمپنیوں کی سٹاک ایکسچینج میں ویلیو مسلسل بڑھنے  کی وجہ سے ہو رہا ہے۔