شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے کوٹ لکھپت ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کوٹ لکھپت ڈویژن سے علیحدہ کاہنہ ڈویژن کی تشکیل نو پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق علیحدہ ڈویژن کے قیام کے ساتھ ساتھ 6 نئی سب ڈویژنز بھی قائم کی جائیں گی۔ کوٹ لکھپت ڈویژن میں صارفین کی بڑھتی تعداد کے باعث انتظامی سہولت اور بہتر سروس کی فراہمی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے کاہنہ ڈویژن میں صوفیہ آباد، غوثیہ پارک اور ہلوکی سب ڈویژن قائم کی جائیں گی، جبکہ کاہنہ سب ڈویژن، صوئے آصل اور روڑا بھوغن سب ڈویژن بنانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
لیسکو کے مطابق نئی کاہنہ ڈویژن کے قیام سے ایک لاکھ 60 ہزار صارفین کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔