ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹی کی ویلیو ایشن ٹیبل معطل کر دیں

ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹی کی ویلیو ایشن ٹیبل معطل کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: ایف بی آر نےاسلام آباد میں پراپرٹی کے نئےویلیوایشن ریٹس واپس لےلیے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان ایف بی آر کےمطابق تجارتی تنظیموں کےشدید تحفظات سامنے آنےپرنوٹیفکیشن واپس لیاگیا ہے،ایف بی آر نے 8 دسمبر 2025 کو نئی ویلیو ایشن ٹیبل جاری کی تھی جس کےتحت بعض علاقوں میں ڈیڑھ سو سے دوسو فیصد جبکہ مجموعی طور پر سترہ سو فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

 تاجروں کامؤقف تھاکہ نئے ریٹس سےپراپرٹی کی خرید و فروخت مہنگی ہوجائےگی۔

ایف بی آر کےمطابق نئی ویلیو ایشن ٹیبل 31 جنوری 2026 تک یادرست شدہ نئی ٹیبل جاری ہونےتک معطل رہےگی جبکہ اس دوران پرانی ویلیوایشن ٹیبل ہی نافذ العمل رہے گی۔