احسن عباسی: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کی 11 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں امن، تعلیم اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں ہر بچہ بغیر خوف کے سیکھ سکے، ایک ایسا پاکستان جہاں ہر بچہ آگے بڑھ سکے اور خواب دیکھ سکے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اے پی ایس کے شہداء کو انتہائی عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں،شہداء سانحی اے پی ایس کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمیں ایک محفوظ، مضبوط اور پُرامن پاکستان کی راہ دکھاتی رہے گی ۔