سعید احمد : ریلوے ہیڈکوارٹر نے 11 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کے لیے کھلی نیلامی کا عمل شروع کیا، تاہم صرف تین ٹرینوں کے لیے بولی موصول ہوئی۔
تین ٹرینوں کی اوپن نیلامی میں مجموعی طور پر 1 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ 20 ہزار روپے کی بولی دی گئی۔ پرائیویٹ فرم این سی ایس نے ریلوے بینچ مارک سے زائد بولی دیکر تینوں ٹرینیں حاصل کیں۔
پرائیویٹ فرم نے میانوالی ایکسپریس، بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کے لیے کامیاب بولی دی۔ بولی کی تفصیل کے مطابق میانوالی ایکسپریس: 54 کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار روپے, بدر ایکسپریس: 31 کروڑ 30 لاکھ 5 ہزار روپے,غوری ایکسپریس: 31 کروڑ 30 لاکھ 5 ہزار روپے لگائی گئی۔
نیلام ہونے والی ٹرینوں کی حتمی منظوری ریلوے کے اعلیٰ حکام دیں گے۔