سٹی42: پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت سے وابستہ مساجد اور مدارس کے اخراجات کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مدارس اور مساجد کے لیے مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی تاہم محکمہ خزانہ پنجاب کے اعتراضات کے بعد بجٹ میں نظرثانی کی گئی اور رقم کم کر کے 30 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ مذہبی جماعت سے منسلک مساجد و مدارس کے انتظامی اخراجات محکمہ اوقاف کے زیرِ نگرانی پورے کیے جائیں گے۔
اس میں تنخواہیں، بجلی، گیس اور دیگر اخراجات شامل ہیں، جو اکتوبر 2025 سے جون 2026 تک کے دوران ادا کیے جائیں گے۔