ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے سڈنی میں بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران خونریز حملے کے ملزمان فلپائن بھی گئے تھے، جہاں سے واپس آ کر انہوں نے حملہ کیا۔ فلپائن کے امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ والد بیٹے کا جوڑا ’بھارتی شہری‘ کے طور پر فلپائن آیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے امیگریشن حکام کے مطابق بونڈی بیچ حملے میں ملوث والد اور بیٹے نے حال ہی میں فلپائن کا سفر کیا تھا۔ آسٹریلوی پولیس نے بھی کہا تھا کہ یہ دونوں ملزمان جنہوں نے سڈنی کے ساحل پر ’ہنوکا‘ کے پروگرام پر فائرنگ کی، حملے سے قبل فلپائن گئے تھے۔ اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ربی اور ہولوکاسٹ میں بچ رہنے والے بھی شامل تھے۔
حملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ داعش سے متاثر ہو کر انجام دیا گیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 14 دسمبر 2025 کو پیش آیا، جب سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار ہنوکا کا انعقاد تھا۔ عوامی مقام پر ہونے والے اس حملے نے نہ صرف مقامی کمیونٹی بلکہ عالمی سطح پر خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد آسٹریلوی حکام نے شدید سیکورٹی اقدامات اور تحقیقات کا آغاز کیا۔